وزیراعظم سیل میں بیٹی کی باپ کیخلاف شکایت

فوٹو: گل نیرہ


پشاور: عوام کی سہولت کیلئے بنائے گئے وزیراعظم شکایت سیل میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے باپ پر کاغذات چھیننے کا الزام لگا دیا ہے۔

فلپائنی نژاد پاکستانی خاتون گل نیرہ نے باپ پر پاسپورٹ اور شناختی کارڈ چھین کر فلپائن میں چھوڑنے کا الزام لگایا ہے۔

خاتون نے دستاویزات حاصل کرنے کے لیے وزیراعظم شکایت سیل سے رابطہ کیا ہے۔

لڑکی کا کا کہنا ہے کہ میرے والد محمد گلہاب گل 20 سال قبل میری ماں سے شادی کرکے مجھے پاکستان لائے تھے۔

انہوں نے مجھے پڑھایا، لکھایا لیکن اب ان کی مرضی کے خلاف جانے پر والد نے مجھے فلپائن میں چھوڑ کر میرا پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ چھین لیا ہے۔

ہم نیوز نے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کی اور لڑکی کے مبینہ والد سے رابطہ کیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ سرکاری دستاویزات پر واضح طور پر ولدیت میں موصوف کا نام درج ہے لیکن محمد گلہاب گل لڑکی کو بیٹی ماننے سے ہی انکار کردیا ہے۔

خاتون کو فلپائن میں کیوں چھوڑ کر آئے والد جواب دینے سے قاصر نظر آئے تاہم متاثرہ خاتون کہتی ہیں انہیں والدین سے اور کچھ نہیں چاہیے بس پاکستان واپس آنا ہے۔


متعلقہ خبریں