طالبان حملے میں 20 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک

فوٹو: فائل


کابل: افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان حملے میں 20 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے افغان سیکیورٹی اہلکاروں پر رات گئے حملہ کیا تھا جس میں افغان سیکیورٹی فورسز کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔ حملے میں طالبان اپنے ساتھ 40 سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی قیدی بنا کر لے گیا۔

حملے میں اے این ڈی ایس ایف کا امیراللہ بھی مارا گیا۔

گزشتہ سال نومبر میں افغان مغربی صوبے فرح میں ایرانی سرحد کے قریب طالبان کے حملے میں 30 افغان سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے۔

افغان صوبے فرح میں ہمارے کئی سیکیورٹی اہلکار طالبان حملوں میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، افغان وزارت داخلہ

اس سے چند روز قبل بھی فرح صوبے کی ایک چیک پوسٹ اور قریبی علاقوں میں افغان طالبان کے حملے میں 50 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں افغان صوبے غزنی میں طالبان کا حملہ، 13 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

ذرائع کے مطابق طالبان کے حملوں کی بڑی وجہ علاقے سے غیر ملکی فورسز کو بے دخل کرنا اور علاقے میں اسلامی قوانین کو نافذ کرنا ہے۔

فرح حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اُن کی پالیسی کا حصہ ہے تاکہ افغان حکومت کو امریکہ کے ساتھ طے ہونے والے معاملات سے روکا جاسکے۔

نومبر کے مہینے میں ہی افغانستان کے صوبے غزنی میں طالبان حملے میں 13 افغان فوجی اور پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ چار فوجی اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

غزنی میں طالبان نے افغان فوج اور پولیس کی مشترکہ چیک پوائنٹ پر حملہ کیا تھا۔ طالبان نے چیک پوائنٹ پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

گورنر غزنی کے ترجمان عارف نوری کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 7 فوجی اور 6 پولیس اہلکارشامل تھے جب کہ 4 فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں