بلاول بھٹو کی میاں نواز شریف سے ملاقات سیاسی نہیں تھی،مشاہد اللہ 


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سنیٹر مشاہد اللہ  نے کہا کہ بلاول بھٹو کی میاں نواز شریف سے ملاقات سیاسی نہیں تھی، بلاول بھٹو محترمہ کےکیے گئے میثاق جمہوریت کو فراموش نہیں کرسکتا۔

ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بہت تکلیف پہنچائی ہے۔ ہم نے ایسا نہیں  کیا لیکن ہمارے خلاف باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی ملکی مفادمیں ہے‘

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں کبھی بھی ایک دوسرے پر بھروسہ نہیں کیا جاتا۔ ملک چلانے میں تمام سیاسی جماعتوں کا کردار ہوتا ہے۔ یہ حکومت تو کٹ پتلی حکومت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست کا کوئی زاویہ غلط اور گندہ نہیں ہے درحقیقت انسان گندہ ہے۔ سیاست کی بنیاد تو خدمت ہے۔

مشاہد اللہ نے کہا کہ جب وقت ہاتھ سے نکل جائے تو پھر کچھ نہیں ہو سکتا۔ لیکن لوگ تو اقتدار کے لالچ میں اتنے اندھے ہوگئے کے پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔ ان کا کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے صرف پریشان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ اب ہوسکتا ہے فیصلے انصاف کی بنیاد پر ہوں، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پوری اپوزیشن کے اتحاد میں بھی رکاوٹ ڈالی۔ بھارت کے معاملے پر اپوزیشن نے اتحاد قائم کیا تھا اس کٹ پتلی حکومت نے قائم نہیں کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر اس خطے میں اسرائیل کے مفادات ہیںاور اس لحاظ سے پاکستان خطرے میں ہے۔


متعلقہ خبریں