اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی فیملی امریکہ پہنچ گئی

فائل فوٹو


کراچی : اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی فیملی ملک چھوڑ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی تفتیش میں مطلوب آغا سراج درانی کی  اہلیہ، بیٹیاں، بہو اور بیٹا امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ آغا سراج کا خاندان نجی ائیر لائن کے ذریعے امریکہ پہنچا۔

کراچی ائیرپورٹ پر روانگی کے وقت سندھ کے ایک صوبائی وزیر اور سابق ایم این اے بھی موجود تھے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیب نے آغا سراج درانی کی فیملی کو تفتیش کے لئے طلب کر رکھا تھا.

آغا سراج درانی کی اہلیہ ناہید اور بیٹیوں نے بزنس کلاس میں سفر کیا  ہے۔ امریکہ میں پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر نے آغا سراج درانی کی فیملی کو ائیرپورٹ پر خوش آمدید کیا۔

نیب نے  آغاسراج درانی کے فیملی  سے لاکرز سے برآمد ہونے والے زیورات سے متعلق تفیش کرنا تھی۔

دوسری طرف آج احتساب عدالت نے آغا سراج درانی کے ریمانڈ میں اکیس مارچ تک توسیع کردی ہے۔  آئندہ سماعت پر نیب سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نےکیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لاکرز سے جو کچھ نکلا وہ ڈکلیئر ڈ ہے۔ انہیں جہاں رکھا گیا ہے وہاں کھڑکی تک نہیں۔ نیب حکام نےعدالت کو پنکھا اور اے سی لگانے کی یقین دہانی کرادی۔

یہ بھی پڑھیے:آغا سراج درانی کے ریمانڈ میں اکیس مارچ تک توسیع

احتساب عدالت کراچی میں اسپیکر سندھ اسمبلی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے پر سماعت ہوئی۔نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہے۔ تحقیقات کے لئے صرف ہفتہ اور اتوار کا دن ملتا ہے۔ بنک کے دو لاکرز سے سونا اور غیرملکی کرنسی ملی ہے۔ملزم نے آٹھ کروڑ چالیس لاکھ  روپےآمدنی بتائی  ہے۔ جبکہ جائیداد کہیں زیادہ نکلی ہے۔ذریعہ آمدن بتایا جائے۔ نیب پراسکیوٹر نے عدالت  سے سراج درانی کے مزید ریمانڈ کی استدعا بھی کی ۔
آغا سراج درانی نے کہا انہیں جہاں رکھا گیا ہے،، وہاں کھڑکی تک نہیں ۔ دیگر آٹھ افراد بھی وہاں موجود ہیں۔ نیب حکام نے عدالت کو آج ہی پنکھا اور اے سی لگانے کی یقین دہانی کرادی۔سراج درانی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ نیب نے لاکرز سے جو سامان برآمد کیا ہے وہ سب ڈکلیئر ہے۔


متعلقہ خبریں