بھارتی سیکرٹری خارجہ کی امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات، تجارتی تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار

بھارتی سیکرٹری خارجہ کی امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات، تجارتی تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار

فائل فوٹو


واشنگٹن: بھارتی سیکرٹری خارجہ وجے گھوکلے نے امریکی وزیرخارجہ سے   باہمی تجارتی تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہارکیا۔

بھارتی سیکرٹری خارجہ وجے گھوکلے نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپیو سے ملاقات کی اور پلوامہ حملے کے بعد امریکا کا بھارت کو بھرپورتعاون پرشکریہ ادا کیا، انہوں نے امریکی رہنما کو معاملے اور خطے کی تازہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

دونوں رہنماوں نے امریکی وزیرخارجہ کے دورہ بھارت کے بعد کی پیشرفت پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے اس پر اطمینان کا اظہارکیا،

امریکی سیکرٹری خارجہ کی طرف سے تجارت کے باہمی معاہدے پر بات چیت کے دوران بھارتی سیکرٹری خارجہ نے تین سالوں میں تجارتی خسارے میں کردار کو تسلیم کیا اوربھارت کی طرف سے باہمی تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

” position =”left”]

امریکی وزیرخارجہ نے بھارت کے سرحد پار دہشتگردی کے حوالے سے تحفظات کو سمجھا انہوں نے اتفاق کیا کہ پاکستان کو ان تحفظات پر ردعمل میں دہشتگردی کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ اس کے علاوہ انہوں نےاس بات پر بھی اتفاق کیا کہ کسی بھی قسم کی دہشتگردی کی پشت پناہی کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔

بھارتی سیکرٹری خارجہ اور امریکی وزیرخارجہ نے باہمی دلچسپی کے أمور پر بھی تبادلہ خیال کیا، أفغانستان اور خطے میں تعاون مزید بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

واضح رہے پانچ مارچ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو حاصل ترجیحی تجارتی سہولت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ بھارت اپنی مارکیٹ میں امریکہ کو رسائی نہیں دے رہا ہے جب کہ بھارت کے ساتھ بہت زیادہ مذاکرات کیے گئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اپنی مارکیٹ میں امریکا کو برابری کی بنیاد پر رسائی دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔

امریکی صدر نے بھارت کو دی گئی ترجیحی تجارتی سہولیات ختم کرنے سے متعلق فیصلے سے خط کے ذریعے کانگریس کو باقاعدہ طور پرآگاہ کر دیا تھا۔

بھارت کی جانب سے امریکی وزیرخارجہ سے رابطہ بھی اسی تجارتی سہولت کو ختم ہونے سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں