افغانستان میں آٹھ پاکستانی شہید

افغانستان میں آٹھ پاکستانی شہید

فائل فوٹو


شمالی وزیرستان: افغانستان میں آٹھ پاکستانی شہید ہوگئے۔

ترجمان دفتر خارجہ ے افغانستان میں آٹھ پاکستانیوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹھ پاکستانی شہریوں کو افغان سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں امریکی فضائی حملہ، 13 شہری جاں بحق


ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ پاکستان افغانستان کے سوبے پکتیکا میں افغان فورسز کے ہاتھوں آٹھ معصوم پاکستانیوں کی ہلاکت کی مذمت کرتا ہے۔

افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں افغان اسپیشل فورسز نے گھروں پر چھاپے مارے۔ چھاپے تحصیل برمل رخہ کے علاقے میں کابل خیل قوم کے گھروں پر مارے گئے۔ چھاپوں کے دوران آٹھ افراد کو گھروں سے نکال کر قتل کردیا گیا۔

مرنے والوں کا تعلق شمالی وزیرستان کے ملک شاہی کابل خیل قوم سے ہے۔ قتل کیے گئے افراد مزدوری کے بعد کراچی سے کچھ دن قبل لوٹے تھے۔ مرنے والوں میں چار بھائی بھی شامل ہیں۔

افغان سپیشل فورس نے خواتین کے سامنے لوگوں کو قتل کیا۔ افغان فورسز نے گھروں کی چادر اور چاردیواری کا بھی خیال نہیں رکھا ۔رخہ پاک افغان بارڈر کے ساتھ متصل ہے۔


متعلقہ خبریں