اسٹاک مارکیٹ میں 271 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 172 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان موجود ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 271 پوائنٹس تک گر گئی۔

فوٹو: ہم نیوز

منگل کو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم ایک گھنٹے بعد ہی مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 271 پوائنس تک گر گیا۔ جس کے بعد مارکیٹ 38 ہزار 652 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 106 پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 39 ہزار 30 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا تاہم یہ صورتحال زیادہ دیر تک نہیں رہی۔

فوٹو: ہم نیوز

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,697,570 شیئرز کی لین دین ہوئی جن کی مالیت پاکستانی روپوں میں 124,453,904 بنتی ہے۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پیر کو کاروبار کا اختتام 26 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 38 ہزار 924 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

پیر کو بھی کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تھا اور ابتدائی 3 گھٹے تک مارکیٹ مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی تاہم دوپہر 12 بجے کے بعد مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں ایف بی آر ٹھیک نہ ہو سکی تو نئی ایف بی آر بنادیں گے، وزیراعظم

گزشتہ روز کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 115 پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھا گیا تھا تاہم مارکیٹ کا اختتام منفی زون میں ہوا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر منفی رجحان کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور مثبت زون میں ٹریڈ کرتی مارکیٹ ایک بار پھر زوال کی جانب گامزن ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ حکومت ختم ہونے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے آتے ہی اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرتی رہے تاہم نئے کی آمد کے ساتھ ہی اسٹاک مارکیٹ بہتر ہونا شروع ہوئی تھی۔

گزشتہ 3 ہفتے کے دوران ایک بار پھر کاروبار منفی زون میں ٹریڈ کر رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی معیشت مشکلات کا شکار ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا کینیڈین وفد نے دورہ کیا اور روایتی گھنٹی بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔ کینیڈا پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے کاروبار کے آغاز کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر کینیڈیئن وفد نے کہا کہ پاکستان آنے کا مقصد تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔


متعلقہ خبریں