پاکستان نے بہادری کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا، ملیحہ لودھی

پاکستان نے بہادری کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا، ملیحہ لودھی

فوٹو: اے پی پی


نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان اور عوام نے بہادری کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔

نیویارک میں خواتین کے حوالے سے ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں میں پاکستان نے دہشت گردی میں اضافہ دیکھا جب کہ پاکستانی فوج اور عوام نے دہشت گردی کو چیلنج کے طور پر قبول کیا۔

انہوں نے کہا کہ فوج اورعوام نے بہادری کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا جب کہ پاکستان میں بحالی کا محورخواتین کے لیے تربیتی پروگرامز ہیں۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ خواتین کو خود مختارکر کے معاشی مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں جب کہ تشدد کی حوصلہ شکنی کے لیے تکنیکی اورتربیتی نشستیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اقوام عالم بھی پاکستان کی طرح برصغیر میں امن چاہتی ہیں ، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر نے کہا کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام خواتین کومعاشی آزادی مہیا کر رہا ہے اور یوتھ پروگرام کے ذریعے پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جا رہی ہیں۔

ہم سمجھتے ہیں میڈیا اور مذہبی رہنما اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، ملیحہ لودھی

گزشتہ ماہ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عمران خان حکومت کا مقصد سماجی ترقی سے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے۔

ملیحہ لودھی نے غیر ملکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی ہماری ساری توجہ مشرقی سرحدوں پہ مبذول کرادیتی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی خطے کے وسیع تر مفاد میں نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر برصغیر میں دیرپا امن کا حصول بھی ممکن نہیں جب کہ پاکستان پڑوسی ملک افغانستان میں امن کی بحالی دیکھنا چاہتا ہے اور پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کو ایک موقع دینا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں