پاک بھارت کشیدگی، مودی کے بحرانوں میں اضافہ



واشنگٹن: پاکستان سے چھیڑ چھاڑ مودی سرکار کو مہنگی پڑ گئی، امریکی اخبار کے مطابق پلوامہ حملے اور پاکستان کے ساتھ کشیدگی نے بھارتی وزیر اعظم کے بحرانوں میں مزید اضافہ کر دیا۔

غیر ملکی جریدے نیویارک ٹائمز کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو 14 فروری کے بعد ہونے والے واقعات سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا اور بین الاقوامی سطح پر بہت سے لوگ سمجھتے ہیں نریندر مودی کا پاکستان کے خلاف حملہ بیک فائر کر گیا۔

اخبار نے انکشاف کیا کہ معیشت بھارتی وزیر اعظم کی سب سے بڑی کمزوری ہے اور پچھلے 4 ماہ میں بھارت کی معاشی نمو 5 سال کی کم ترین سطح پر رہی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی وزیر اعظم بیروز گاری ختم کرنے میں بھی مکمل طور پر ناکام رہے جب کہ بھارت میں نچلی ذات کے ہندو بھی نریندر مودی کی ذات پات کی پالیسیوں سے خوش نہیں ہیں۔

نیو یارک ٹائمز نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے دور میں مسلمانوں اور دلتوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ ہوا جب کہ مودی کے ساتھی حملے کرنے والے جتھوں کا بھر پور دفاع کرتے بھی نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں آبی دہشت گردی: تین دریاؤں کا پانی روک دیا؟ بھارتی وزیرکا دعویٰ

اخبار نے لکھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں بھارتی سوسائٹی مذہبی بنیادوں پر پہلے سے بھی بہت زیادہ تقسیم ہو گئی ہے جب کہ کسانوں کا احتجاج اور رافیل طیاروں میں کرپشن کا معاملہ بھی مودی کے مسائل میں اضافہ کر چکا ہے۔

نریندر مودی نے پلوامہ حملہ ملکی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے کیے تھے، غیر ملکی جریدے کا دعویٰ

گزشتہ ہفتہ نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا تھا کہ روایتی حریفوں کے درمیان ایٹمی جنگ بھی چھڑ سکتی ہے اور پاک بھارت کی افواج اپنی اپنی سرحدوں پر تیار بیٹھی ہیں جب کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں