چار ممالک نے بوائنگ 737 میکس8 طیارے گراؤنڈ کر دیے

چار ممالک نے بوائنگ 737 میکس8 طیارے گراؤنڈ کر دیے

فائل فوٹو


اسلام آباد: ایتوپین ایئرلائن کے طیارے بوئنگ 737 میکس8 کو حادثہ پیش آنے کے بعد اتھوپیا چین، سنگاپور اور انڈونیشیا نے اپنے بوئنگ 737  گراؤنڈ کر دیے ہیں۔

پانچ ماہ کے دوران بوئنگ 737 میکس8 ماڈل کے دو مسافر طیارے حادثے کا شکار ہوچکے ہیں۔ مسافر طیارے بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی امریکی کمپنی اس ماڈل کو تیار کرتی ہے۔

گزشتہ روز اتھوپین ایئرلائن کے طیارے کو حادثہ پیش آنے سے 157 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اکتوبر 2018 میں بھی اسی ماڈل کا طیار کریش کرگیا جس سے 189 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: طیارہ کریش تحقیقات کیلئے امریکی ٹیم ایتھوپیا جائے گی

کینیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 157 افراد ہلاک

اتھوپیا کے پاس اس ماڈل کے چار طیارے باقی ہیں جنہیں گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔

سنگا پور کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم  اپنے بوئنگ 737 میکس8 مسافر طیاروں کے بارے میں مزید معلومات اکٹھی کریں گے اور حفاظتی اقدامات کا بھی دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور اس وقت تک مذکورہ طیارے سفر کیلئے استعمال نہیں کیے جائیں گے۔

سنگا پور کے پاس  بوئنگ 737 میکس8 ماڈل کے 6 مسافر طیارے ہیں

چین نے بوئنگ طیارے گراؤنڈ کر دیے

چین نے بھی بوئنگ 737 میکس 8 کے تمام طیارے گراونڈ کر دئیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں حادثوں میں مماثلت کے سبب کوئی خطرہ مول نہیں لے سکتے، تحقیقات مکمل ہونے تک طیارے گراؤنڈڈ رہیں گے۔ یاد رہے کہ چین اور بوئنگ 737 میکس 8  بنانے والی امریکی کمپنی کے درمیان مزید طیاروں کا معاہدہ بھی ہوا تھا۔

دوسری طرف اتھوپیا ایئرلائن کے تباہ ہونے والے طیارے کے بلیک باکس تلاش کر لیے گئے ہیں۔ بلیک باکس سے معلومات اور ریکارڈنگ حاصل کرنے میں کچھ دن لگ سکتے ہیں جس کے بعد ہی حادثے کی ابتدائی وجوہات معلوم ہوسکیں گی۔ حادثے کی مکمل تفتیش اور وجوہات جاننے میں کم سے کم سے ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں