قلندرز کی مسلسل ہار سے تھک چکا ہوں، رانا فواد


کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں بھی قسمت کی دیوی لاہور قلندرز پر مہربان نہ ہوئی اور راؤنڈ میچز کے اختتام پرقلندرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر رہی۔

لگاتار چوتھے ایڈیشن میں بھی لاہور قلندرز کی ہار سے فرنچائز کے مالک رانا فواد بھی سخت افسردہ دکھائی دیئے، ایک انٹرویو میں رانا فواد نے کہا کہ میں لاہور قلندرز کی مسلسل ہار سے تھک چکا ہوں۔

قلندرز کے فینزسے معافی مانگتے ہوئے رانا فواد کا کہنا تھا کہ اگلے سیزن میں لاہور قلندرز ایک نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

رانا فواد نے مسلسل ہار کی وجوہات اور ناقص کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے احتساب کا بھی اعلان کیا۔

واضح رہے کہ 2016 میں بھی پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کا آخری نمبر تھا اور 2017 میں بھی نتیجہ نہ بدلا جبکہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں بھی لاہور قلندرز نے آخری پوزیشن پر رہنے کی اپنی روایت برقرار رکھی۔

مسلسل تین مرتبہ پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر رہنے کے باوجود لاہور قلندرز کے چئیر مین فواد رانا نے ہمت نہ ہاری اور 2019 کے میگا ایونٹ میں بھی اپنی ٹیم کو میدان میں اتارا تاہم اس مرتبہ بھی نتیجہ نہ بدل سکا۔

لاہور قلندرز کی ٹیم اچھا پرفارم کرے تو فواد رانا کا جشن دیکھنے کے قابل ہوتا ہے اور ٹیم کی کارکردگی مایوس کن ہو تو رانا فواد کی پریشانی بھی کیمرے کی آنکھ سے نہیں بچ پاتی۔ سوشل میڈیا پر بھی فواد رانا اور لاہور قلندرز کا خوب چرچہ ہوتا ہے۔

کوئی رانا فواد کو حوصلہ دیتا ہوا نظر آتا ہے اور کوئی ان کی تصویروں کو اپ لوڈ کر کے مزاحیہ جملے لکھتا ہے۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2