ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اپوزیشن کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور: ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق بل میں تنخواہ 83 ہزار سے بڑھا کر تقریباً دو لاکھ کرنے کی تجویز دے دی گئی۔

بل میں ارکان اسمبلی کی بنیادی تنخواہ 18 ہزار روپے سے بڑھا کر 80روپے ماہانہ جبکہ ڈیلی الاؤنس ایک ہزار سے بڑھا کر چار ہزار، ہاؤس رینٹ 29 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی۔

یوٹیلیٹی الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے جبکہ  مہمان داری کا  ماہانہ الاؤنس 10 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس وقت ارکان اسمبلی کو 83 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ اور مراعات مل رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب اسمبلی: پی ٹی آئی رکن نے گوشوارے جمع کرادیئے

نئے بل کی منظوری کے بعد ارکان اسمبلی کو 192000 روپے تنخواہ اور مراعات ملیں گی۔

بل ایوان میں پیش کرنے کی تحریک حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بل اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

کمیٹی بل کی منظوری دے کر دوبارہ ایوان کو حتمی منظوری کے لئے بھیجے گی۔


متعلقہ خبریں