نیویارک اٹارنی جنرل کا ٹرمپ آرگنائزیشن کیخلاف تحقیقات کا آغاز

فائل فوٹو


نیویارک: نیو یارک اٹارنی جنرل نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنظیم ’دی ٹرمپ آرگنائزیشن‘ کے متعدد منصوبوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق اٹارنی جنرل کے دفتر کی جانب سے پیر کو دیر رات جرمن بینک کو عدالتی نوٹس جاری کیا گیا کہ اس کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ سے کیے جانے والے معاہدوں پر اضافی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین کے ساتھ ڈیل ہوجائے گی،ڈونلڈ ٹرمپ پرامید

اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اٹارنی جنرل کے دفتر کی جانب سے ٹرمپ اور جرمن بینک کے درمیان روابط کی چھان بین کی جارہی ہے۔

واضح رہے جرمن بینک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تنظیم کو اربوں ٖڈالرز کے قرضے دیئے ہوئے ہیں۔

اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بینک سے نئی تحقیقات کی ٹرمپ کے ذاتی وکیل مائیکل کوہن کی گزشتہ ماہ کانگریس میں دی گئی گواہی کی حوصلہ افزائی کی گئی تھی۔

کوہن نے اپنی گواہی میں کہا کہ ٹرمپ نے مالیاتی بیانات میں ان کے اثاثوں کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق اٹارنی جنرل نے ان بیانات کی کوپیاں جمع کی ہیں اور بینک کو فراہم کی ہیں۔


متعلقہ خبریں