حج 2019 کے لیے خوش نصیبوں کے ناموں کی قرعہ اندازی کا افتتاح



اسلام آباد: وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے حج 2019 کے لیے خوش نصیبوں کے ناموں کی قرعہ اندازی کا افتتاح کیا۔

قرعہ اندازی میں ایک لاکھ  سات ہزار سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ اسی سال سے زائد عمر کے دو ہزار عازمین کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ بزرگ خواتین کے ساتھ دو معاونین بھجوائے جائیں گے۔

مسلسل تین سال سے ناکام 12 ہزار عازمین بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار پائے گئے۔ قرعہ اندازی مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کی گئی۔

یہ بھی دیکھیں: حج درخواستوں کی مدت وصولی میں توسیع

خوش نصیبوں کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کیا جائے گا۔

فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے کے دو لاکھ 16 ہزار 542 خواہش مندوں نے ہفتہ کی شام چھ بجے تک بینکوں میں اپنی درخواستیں جمع کرا دی تھیں۔ یہ درخواستیں سرکاری حج اسکیم کے تحت جمع کرائی گئی تھیں۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق بینکوں کی درخواست پر حج قرعہ اندازی میں ایک دن کی تاخیر کردی گئی تھی۔

واضح رہے سعودی عرب کی حکومت نے گزشتہ دنوں پاکستان کے لیے حج کوٹے میں اضافہ کرکے اسے دو لاکھ کردیا تھا۔سعودی عرب نے پاکستان کو ای ویزہ سہولت والے ممالک کی فہرست میں بھی شامل کرلیا ہے۔

ہم نیوز نے گزشتہ دنوں خبر دی تھی کہ اب عازمین حج کے پاسپورٹ سعودی سفارت خانے بھجوانے کی پابندی ختم کردی گئی ہے اور حج ویزہ گھروں پہ پہنچایا جائے گا۔

پاکستان روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ساتھ ساتھ ای ویزہ کی سہولت والے ممالک میں شامل ہوا ہے۔ کراچی کے عازمین حج کی امیگریشن اب کراچی میں ہی ہو جائے گی۔


متعلقہ خبریں