اپوزیشن جماعتوں کو آپس میں تعاون کرنا ہوگا، رانا ثنا اللہ 


اسلام آباد: مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔ ہمارا اختلافات کل بھی تھے آج بھی ہیں اور کل بھی ہوں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں بات گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ اگر اس سسٹم کو چلانا ہے تو اتحاد ضروری ہے۔ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوئے کیونکہ اس وقت ملک کی سالمیت کا سوال تھا۔ شیخ رشید کے بیان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کے بیانات کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے، وہ کچھ بھی بولتے رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کئی افراد سے ہم بالکل مطمئن ہیں ان سے ہمیں کوئی شکایت نہیں۔ میڈیا کو آزادی کے ساتھ ذمےداری کا بھی مظاہرہ کرنا چاہیئے۔

پاکستان کی سیاست میں بھی بہت استحکام آیا ہے، ندیم افضل چن 

پروگرم میں موجود وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا کہ ملک کی خاطر سب کو ایک ہونا چایئے اور اس وقت کئی معاملات پر اپوزیشن کا کردار بہت اچھا ہے اور پاکستان کی سیاست میں بھی بہت استحکام آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا بھی ایک اہم کردار ہے اور چیزیں بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب امید ہے کہ چیزیں مزید بہتر ہوں گی اور ہم سسٹم کو آگے لے کر چلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کا علاج میرے پاس ہے،رانا ثنا اللہ

ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں مزید استحکام لانے کی ضرورت ہے اور ہمیں عوام کے سامنے خود کو رول ماڈل بنا کر پیش کرنا ہوگا۔ ہمیں جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے۔

شیخ رشید سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور میاں صاحب کا نظریہ تو تبدیل ہوا ہے اور شاید اس کے پیچھے نظریہ ضرورت آگیا ہے۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کے خلاف تو سڑکوں پر نکل سکتے ہیں لیکن اپوزیشن کے لیے نہیں نکلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی تو پاکستان کو بہتر کرنے کے لیے آئی ہے، عوام سب سمجھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں