پی ایس ایل: پی سی بی کی فائنل کے لیے بھارت کو دعوت


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے فیصلہ کن مقابلے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کو دعوت دے دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ اور دیگر عالمی کرکٹ کونسل کے بورڈ ممبرز کو دعوت دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق چیئرمین آئی سی سی ششانک منہورا اورچیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچڑڈسن کو دعوت دی گئی ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری امیتابھ چوہدری اور چیئرمین آئی سی سی کو دعوت پاک بھارت کشیدگی سے قبل دی گئی تھی تاہم اس بات کا امکان انتہائی کم ہے کہ بھارت کی جانب سے مثبت رویے کا اظہارکرتے ہوئے ایونٹ میں شرکت کی جائے۔

کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ سمیت کئی ممالک کے بورڈز کے اعلیٰ حکام پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھنے پاکستان آئیں گے۔

پاکستان نے اس امید کے ساتھ دعوت نامے ارسال کیے ہیں کہ ان ممالک کے اعلیٰ حکام پاکستان آکر خود سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں تاکہ انہیں مستقبل میں دورہ پاکستان کے لیے ٹیمیں بھیجنے کے لیے فیصلے میں آسانی ہو۔

پاکستان سپر لیگ فور کے پاکستان میں آٹھ میچ کھیلے جارہے ہیں اور تمام میچوں کی میزبانی کراچی کررہا ہے، پی ایس ایل کی ٹیموں کے درمیان 17 مارچ کو فائنل میچ بھی شہر قائد میں کھیلا جائے گا۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2