مکسڈ مارشل آرٹس لڑکیوں کو ذہنی طور پر مضبوط بناتا ہے، انیتا کریم



اسلام آباد: پاکستان کی پہلی خاتون مکسڈ مارشل آرٹس کی کھلاڑی انیتا کریم کا کہنا ہے کہ انہوں نے کھیل سے لڑنے کا جذبہ سیکھا، انسان مضبوط بھی ہوتا ہے اور اپنا تحفظ کرنا بھی سیکھتا ہے۔

انیتا کریم نے ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں اپنے کوچ کے ہمراہ بطور مہمان شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مکسڈ مارشل آرٹس سے انسان لڑنا سیکھتا ہے، اپنی حفاظت کا طریقہ آتا ہے اور اور خاص طور پر لڑکیوں کو ذہنی طور پر مضبوط بناتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مکسڈ مارشل آرٹس ایک مشکل کھیل ہے لیکن انہوں نے اپنی مخالف کو اس لیے زیرکرلیا کہ وہ جیت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اتری تھیں۔ انیتاکریم کا کہنا تھا کہ ہرمرحلے پران کے خاندان نے ان کا ساتھ دیا۔

پاکستان کے پہلے مخلوط مارشل آرٹس کی کھلاڑی انیتا کریم نے انڈونیشیا کی گیتا سوسوسن کو واریر سیریز (او ایس ڈبلیو) میں شکست دے رکھی ہے۔ مقابلے کے دوران انیتا کریم نے اپنی مخالف سے زبردست فائٹ کی اورفیصلہ کن وقت میں اس پرایسا وار کیا کہ وہ پھر سنبھل نہ سکی۔

واضح رہے مکسڈ مارشل آرٹس کا شمار دنیا کے سخت ترین کھیلوں میں کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں