پنڈی بھٹیاں: بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے والی ماں گرفتار

پنڈی بھٹیاں: بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے والی ماں گرفتار

پنڈی بھٹیاں: جلال پور بھٹیاں میں پڑھائی نہ کرنے پر ماں نے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھررسیوں سے باندھ کر کمرے میں بند کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق لڑکے کی چیخ و پکار سن کر اہل محلہ نے بچے کو بازیاب کرایا۔ باپ کی درخواست پر پولیس نے ماں کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

واقعات کے مطابق پنڈی بھٹیاں کے علاقے جلال پور بھٹیاں میں وحیدہ بی بی نامی خاتون نے اپنے 14 سالہ بیٹے کو پڑھائی نہ کرنے پر پہلے راڈ سے  تشدد کا نشانہ بنایا لیکن جب اس کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو اسے رسیوں سے باندھ کر کمرے میں بند کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق لڑکے کی چیخ و پکار سن کر اہل محلہ متعلقہ گھر پہنچے اور دروازہ توڑ کر اسے بازیاب کرایا۔

پولیس کے مطابق راڈ سے کیے جانے والے تشدد کے باعث لڑکے کی ٹانگوں ، بازوؤں، ہاتھوں اور منہ پر شدید زخم آئے ہیں۔ لڑکے کو اسپتال میں طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا ہے۔

واقع کی اطلاع ملنے پر بچے کے والد نے پولیس میں درخواست جمع کرادی جس پر مقدمہ درج کرکے وحیدہ بی بی کو گرفتار کرلیا گیا۔


متعلقہ خبریں