زلمی کو شکست، گلیڈی ایٹرز فائنل میں


کراچی: پاکستان سپرلیگ4 کے کوالیفائر مرحلے میں آج کھیلے جانے والے  میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد  پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دے دی۔

اس جیت کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ریکارڈ تیسری مرتبہ پاکستان سپر لیگ  کے فائنل میں پہنچ گئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز ہی بنا سکی۔

ڈیرن سیمی کا شاندار چھکا!

زلمی کی جانب سے کپتان ڈیرن سیمی نے 46 اور پولارڈ نے 44 رنز کی بہترین اننگز کھیلی تاہم دونوں کھلاڑی اپنی ٹیم کو میچ جتانے میں ناکام رہے۔

نوجوان اسپیڈ اسٹار کی شاندار گیند مصباح آؤٹ!

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز اسکور کئے تھے۔

صہیب مقصود آؤٹ!

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شین واٹسن نے عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے 43 گیندوں پر 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی اننگز کھیلی، واٹسن کے علاوہ احسن علی نے 46 رنز بنائے۔

زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے دو جبکہ سمین گل۔ حسن علی، تائمل ملز اور کیرن پولارڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

وہاب واٹسن ٹاکرا،  واٹسن بولڈ وہاب کامیاب!

شین واٹسن کی شاندار نصف سنچری!

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں!

یہ بھی پڑھیں:گلیڈی ایٹرز بمقابلہ زلمی، کوئٹہ کی چھ وکٹوں سے جیت

گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو8 وکٹوں سے ہرا دیا

ایلمینیٹر مرحلہ میں 14 مارچ کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ٹکرائیں گے۔ 14 مارچ کو جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ پلے آف میچ ہارنے والی ٹیم سے 15 مارچ کو ہو گا، میچ کی فاتح ٹیم فائنل کھیلے گی اور ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔

 


متعلقہ خبریں

تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2