سیف اللہ نیازی پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر مقرر

سیف اللہ نیازی پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر مقرر

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سیف اللہ نیازی کو پارٹی کا چیف آرگنائزر مقرر کردیا ہے۔

حزب اقتدار جماعت کی طرف سے سیف اللہ نیازی کی تقررری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نئے چیف آرگنائزر چاروں صوبوں میں پارٹی کو منظم کریں گے۔ سیف اللہ نیازی آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بھی پارٹی کی تنظیم نو کا فریضہ سرانجام دیں گے۔

پالیسی سازی، آئین کی تشکیل اور قومی و مقامی انتخابات کے لئے پارٹی کی تیاری کی ذمہ داری بھی سیف اللہ نیازی کو سونپ دی گئی ہے۔

ملک بھر میں تمام تنظیمی عہدیداران چیف آرگنائزر سے ہدایات لینے اور جواب دینے کے پابند ہوں گے۔

سیف اللہ نیازی کی وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات بھی کی ہے۔ وزیر اعظم کا سیف اللہ نیازی کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیف اللہ نیازی تحریک انصاف کے سینئر ترین رکن ہیں میری تمام دعائیں اور نیک خواہشات نئے چیف آرگنائزر کیساتھ ہیں۔

سیف اللہ نیازی نے کا کہنا تھا کہ میں چیئرمین تحریک انصاف کا شکرگزار ہوں اور چیئرمین کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

سیف اللہ نیازی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں اور اسلام آباد دھرنے کےلیے پی ٹی آئی کی انتظامی کمیٹی کےسربراہ بھی رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے نئے چیف آرگنائزرنے 2018 میں پارٹی پالیسیوں سے اختلافات کے باعث ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

عمران خان کے دست راست سمجھے جانے والے سیف اللہ نیازی 2018 میں پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل بھی رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں