بلاول کا نواز شریف سے ملنے پر ’’یو ٹرن‘‘ کا طعنہ دینے والوں کو جواب

فوٹو: فائل


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف سے ملنے پر یو ٹرن کا طعنہ دینے والوں کو جواب دیدیاہے۔ بلاول بھٹونے اس حوالےسے ایک نیا نعرہ بھی دیا ہے۔ بلاول نے کہاہے’’پہلے انسان بنو پھر سیاستدان بنو‘‘۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کی ٹویٹ کے جواب میں نوجوان لیڈربلاول بھٹو نے لکھا’’ااگر نئے پاکستان میں یو ٹرن لینے سے بڑے لیڈر بنتے ہیں تو کیا صدی کا بڑا لیڈر میں ہوں؟ بلاول بھٹو نے کہا انسانیت سیاست سے بالاتر ہے۔ ’’،پہلے انسان بنو پھر سیاستدان بنو ۔ کسی کی تیمارداری کو عیادت تک ہی رکھنا چاہیے۔  یاد رکھو نواز شریف نے بھی عمران خان کے گرنے پر اسکی تیمارداری کی تھی۔‘‘

 

یاد رہے کہ دو روز قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات کے بعد وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرجاری بیان میں بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

فواد چودھری کے علاوہ شیخ رشید ، علیم خان چودھری پرویز الہی سمیت دیگر سیاستدانوں کی طرف سے بھی اس اہم سیاسی ملاقات پر مختلف تبصرے کیے گئے ۔

یہ بھی پڑھیے:آج بلاول بھٹو نے سب سے بڑا یوٹرن لیا،وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نوازشریف بلاول ملاقات سے عمران خان کو کوئی خطرہ نہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت مضبوط ہے اور انہیں کسی  سے کوئی خطرہ نہیں۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی  چودھری پرویز الٰہی کا ردعمل بھی سامنے آیا ۔ چودھری پرویز الہی نے کہا کہ کہ سیاسی جماعتیں مسائل پر اکٹھی ہوں تو میثاق جمہوریت درست ہے۔  پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان میثاق جمہوریت کس نے توڑا؟

پی ٹی آئی رہنما علیم خان بھی خوب گرجے برسے اور بولے دونوں جماعتیں عام آدمی کے مسائل حل کرتیں تو آج یہ حال نہ ہوتا۔ کپتان کے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی دونوں سیاسی جماعتیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات کے چرچے جاری

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کی عیادت، مریم کا بلاول کے لئے شکریہ کا ٹوئٹ

ان کا کہنا تھا کہ اگر مل کر کام کرنا چاہتی ہیں تو کوئی اعتراض نہیں۔ علیم خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پہلے بھی دونوں جماعتوں کے خلاف الیکشن لڑا تھا اور آئندہ بھی لڑے گی۔

 


متعلقہ خبریں