اپوزیشن جماعتیں نظریہ ضرورت کے تحت اکھٹی ہو رہی ہیں، محمد مالک


سینئر تجزیہ کار اور صحافی محمد مالک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پانچ سال حکومت میں تھی انہوں نے کیوں ان کالعدم  تنظیموں کے خلاف کارروائی نہیں کی۔

بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ احتساب کے عمل میں تیزی آ گئی ہے ان لوگوں کے بیانات گبھراہٹ کا نتیجہ ہیں، اپوزیشن جماعتیں نظریہ ضرورت کے تحت اکھٹی ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول نے تقریر میں سب پرانی باتیں کی ہیں، ان کی پارٹی کے اکثر لوگوں پر کیسز ہیں۔ کل تک یہ دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کے پیٹ پھاڑ رہی تھیں آج ایک ہو گئی ہیں۔

محمد مالک نے کہا کہ یہ وہی بلاول ہیں جو نواز شریف کو ضیاءالحق کی اولاد کہہ کر مخاطب کرتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول کی باتوں کا تذکرہ اب بھارت میں بھی ہو رہا ہے انہیں احتیاط کرنے کی ضرورت ہے، حکومت کالعدم تنظیموں کے خلاف مؤثر کارروائی کر رہی ہے اسے یہ رنگ دینا کہ حکومت کے اپنے لوگ بھی کالعدم تنظیموں سے رابطے میں ہیں ایک غلط تصویر پیش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہر بات کا جواب نہیں دینا چاہئے بلکہ عملاً کام کرکے لوگوں کو دکھانا چاہیئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کالعدم تنظیموں کے خلاف مؤثر آواز اٹھائی تاہم اگر ابھی ان کی جانب سے حکومت کی کارروائیوں پر شک کی نظر سے دیکھنے کو بھارت بھی استعمال کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں