سلطانہ صدیقی کے لیے “اعتراف”ایوارڈ 2019


صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی کو اُن کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ 2019 سے نوازا گیا ہے۔

ماہنامہ اعتراف کی جانب سےکراچی میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تقریب میں سلطانہ صدیقی نے ایوارڈز حاصل کرنے والی خواتین کو خوب سراہا۔

انہوں لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بہتر معاشرے کے قیام اور ملکی ترقی کے لیے لڑکیوں کی تعلیم انتہائی ضروری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا میں بھی خواتین کے لیے باعزت روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بچیوں کو ہم پڑھا تو لیتے ہیں لیکن ان میں سے بمشکل 20 یا 25 فیصد ہی فیلڈ میں آتی ہیں۔

اس کی وجہ بتاتے ہوئے سلطانہ صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ اس لیے ہے کہ معاشرہ ہمارا مردوں کا ہے اور یہ اس لیے ہے کہ ہم عورتیں معاشرہ بناتی ہیں۔

’میں یہاں کھڑی ہوں اور یہ بچیاں یہاں کھڑی ہیں یہ وہ ہیں جن کے گھروں نے ان کا ساتھ دیا، اگر ہمیں معاشرہ بنانا ہے تو یہاں موجود مردوں اور عورتوں کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔‘

گزشتہ ماہ سندھ کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کی جانب سے سلطانہ صدیقی کو اُن کی خواتین کے لیے پیش کی گئی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

2015 میں انڈین ٹیلی وژن اکیڈمی کی جانب سے بھی دبئی میں منعقد ہونے والے ”گریٹ ویمن ایوارڈز 2015“ میں ہم نیٹ ورک کی صدر کی خدمات کو سراہتے ہوئے انھیں ”گریٹ اسکرول آف آنر (میڈیا) کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں