بلاول کا کرپشن سے تعلق نہیں تھا لیکن انہوں نے جوڑلیا، محمدمالک



اسلام آباد: سئینر صحافی اور تجزیہ کارمحمد مالک کا کہنا ہے کہ بلاول پرکرپشن کا کوئی الزام نہیں تھا لیکن اب انہوں نے خود کو اس معاملے سے جوڑ لیا ہے، ایسا لگتا ہے یہی پیپلزپارٹی کی حکمت عملی ہے۔

پروگرام بڑی بات میں میزبان عادل شاہ زیب سے گفتگو کرتے ہوئے سئینر صحافی اور تجزیہ کارمحمدمالک نے کہا کہ بلاول بھٹو پربوجھ ڈالا جارہا ہے، ماضی میں جب وہ سیاست میں آئے تو وہ کلین آدمی تھے لیکن اب انہوں نے ہرچیز کے ساتھ خود کو جوڑ لیا ہے۔ کرپشن سے ان کا تعلق نہیں تھا لیکن انہوں نے خود کو اس سے جوڑ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو بھارت سے اب بھی خطرہ ہے، ملکی قیادت کو ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے جسے بھارت یا دنیا ہمارے خلاف استعمال کرسکے۔

محمدمالک نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس سندھ میں لوگ ہیں لیکن وہاں ان کی حکومت بھی ہے ، وہاں یہ اپنے کارکنوں کو جیلوں میں کیسے ڈالیں گے، اور مارچ کا مقصد کیا ہوگا کہ ٹرائل کیا ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے نیب قانون کو تبدیل نہیں کیا، جب مشکلات آئی ہیں تو اب کہتے ہیں کہ یہ کالاقانون ہے۔

محمدمالک نے بتایا کہ وزیرصحت نے آج وزیراعظم کے پاس جار بابربن عطا کے خلاف شکایت کی ہے،بابر نے پولیو میں کرپشن کے کیسز پکڑے،ایک اور پارلیمانی سیکرٹری بھی لگنا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیرصحت کے پاس ابھی اپنا بہت کام پڑا ہے، امید ہے وزیراعظم تحقیقات کرکے کوئی فیصلہ کریں گے۔

 

پیپلزپارٹی نے کبھی اداروں پر حملے نہیں کیے،قمرزمان کائرہ

پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کی تقریر پرحکومت کا ردعمل انتہائی سخت تھا.

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اداروں پر اس لیے تنقید کرتی ہے کہ انہیں اپنے آئینی کردار تک ہی محدود رہنا چاہیے، بلاول بھٹو کا اس پر بات کرنا جرم نہیں۔ پیپلزپارٹی نے کبھی اداروں پر حملے نہیں کیے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب منیراکرم نے کہا کہ چین نے کہا کہ معاملات پربحث ہونی چاہیے، بات یہ ہے کہ بھارت نے جارحیت کی اور پاکستان نے اس کا بھرپور جواب دیا ہے، اب وہ شرمندگی سے بچنے کے لیے پاکستان کو شرمندہ کرانا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان پرسخت شرائط لگائی ہیں جن کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، لیکن بہت سارے ایسے کام ہیں جو ہمارے مفاد میں ہیں۔

 


متعلقہ خبریں