صارفین کو فیس بک، انسٹاگرام تک رسائی میں دشواری کا سامنا

صارفین کو فیس بک، انسٹاگرام تک رسائی میں دشواری کا سامنا | ہم نیوز

اگر آپ کو فیس بک، انسٹاگرام یا میسنجر استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا ہے تو آپ اکیلے نہیں ہیں، دنیا بھر میں لاکھوں افراد اس دشواری کا سامنا کررہے ہیں۔

اس حوالے سے فیس بک ترجمان کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ فیس بک آگاہ ہے کہ کچھ صارفین کو فیس بک تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ دشواری کس وجہ سے درپیش آرہی ہے یا اسے کب تک درست کرلیا جائے گا۔

ویب سائٹ فیس بک ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو اب تک 9000 سے زائد شکایات موصول ہوچکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ مقامات پر صارفین کو ‘ٹوٹل بلیک آﺅٹ’ جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ بتایا جارہا ہے کہ فیس بک کے ایک تہائی افراد کو ٹوٹل بلیک آﺅٹ کا تجربہ ہوا جبکہ دیگر اپنے نیوز فیڈ کو ریفریش کرنے یا اکاﺅنٹس میں لاگ ہونے میں ناکام رہے۔

اسی طرح لاگ ان صارفین کو تصاویر اپ لوڈ کرنے، اسٹیٹس پوسٹ کرنے یا کسی پیج کو اپ ڈیٹ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوا۔

دوسری جانب فیس بک ڈاؤن ہونے کے بعد لوگوں نے ٹوئٹر کا رخ کرکے خبر کی نہ صرف تصدیق کی بلکہ اس کا مذاق بھی اڑایا۔


متعلقہ خبریں