اسلام آباد:منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،اسمگلر فرار

اسلام آباد:منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،اسمگلر فرار

اسلام آباد: کسٹمز نے لگژری گاڑی میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد کسٹمز کے انسداد اسمگلنگ سیل کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ لگژری گاڑی میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پشاور سے وفاقی دارالحکومت منتقل کی جارہی ہے تو پشاور روڈ پرناکہ بندی کی گئی۔

اسلام آباد کسٹمز کے مطابق پشاور روڈ پر ناکہ بندی کے دوران مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اسمگلر نے گاڑی بھگا دی۔

ہم نیوز کے مطابق کسٹمز کے انسداد اسمگلنگ سیل کے افسران و اہلکاروں نے مشکوک گاڑی کا تعاقب کیا تو ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

کسٹمز حکام نے 26 نمبر چنگی کے قریب گاڑی قبضے میں لے لی۔ گاڑی سے تلاشی کے دوران چار سو 80 کلو چرس اور دس کلو افیون برآمد ہوئی ہے۔

حکام نے منشیات برآمد ہونے پرموٹر وے اور ہائی وے کی ناکہ بندی کردی ہے۔ فرار ہونے والے اسمگلر کی گرفتاری کے لیے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں