لندن: بریگزٹ مخالفین کا انوکھا احتجاج، کتوں کو ڈنر کرایا

لندن: بریگزیٹ مخالفین کا انوکھا احتجاج، کتوں کو ڈنر کرایا

لندن: برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے بریگزٹ مخالفین نے اپنی نوعیت کا انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنے ساتھ درجنوں کتوں کو سجا کربرطانوی پارلیمنٹ کے باہر پہنچے. پارلیمنٹ کے باہر پہنچنے والے بریگزٹ مخالفین تھے جنہیں دیکھنے کے لیے لوگوں کا رش بھی لگ گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کتوں کو سجا کراپنے ساتھ لانے والے افراد نے انہیں خصوصی ڈنر کرایا۔

برطانوی پارلیمنٹ کے باہر بطور احتجاج آنے والے بریگزٹ مخالفین نے اپنے کتوں کو یورپی یونین کے کاسٹیوم پہنا رکھے تھے۔

برطانوی پارلیمنٹ نے گزشتہ روز ترمیم شدہ بریگزٹ ڈیل مسترد کر دی تھی۔ برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ ڈیل کے حق میں 242 اور مخالفت میں 391 ووٹ پڑے تھے۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی پارلیمان نے ترمیم شدہ بریگزٹ ڈیل 149 ووٹوں سے مسترد کی تھی۔

وزیراعظم تھریسامے نے اس شکست پر کہا تھا کہ برطانوی پارلیمنٹ کے فیصلے پر بہت افسوس ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 50 میں توسیع یا دوبارہ ریفرنڈم کا فیصلہ پارلیمان نے کرنا ہے۔

فائنانشل تھنک ٹینک ’نیو فنانشل‘ کی تازہ ترین ’تحقیق‘ میں خبردار کیا گیا ہے کہ بریگزٹ کے نتیجے میں لندن کی فنانشل مارکیٹ سے ایک ہزار ارب یورو کا سرمایہ اور 269 کمپنیاں نکل جائیں گی۔

تحقیق میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ لندن سے نکلنے والی کمپنیوں کی اکثریت کی اگلی منزل یورپین دار الحکومت برسلز نہیں ہوگی۔

فائنانشل تھنک ٹینک نیو فنانشل کی تحقیق  کے مطابق فنانشل سروسز مہیا کرنے والی 269 کمپنیوں میں سے صرف نو کمپنیوں نے برسلز آنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 100 سے زائد کمپنیوں نے آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن کو اپنی منزل قرار دیا ہے۔


متعلقہ خبریں