امریکہ نے بھی بوئنگ 737 میکس طیاروں پر پابندی لگا دی



واشنگٹن: امریکہ نے بھی بوئنگ 737 میکس طیاروں کے بڑھتے حادثات کے باعث طیاروں پر پابندی عائد کر دی۔

دنیا بھر میں بوئنگ 737 طیاروں کے بڑھتے حادثات کے باعث یورپ سمیت متعدد ممالک کے بعد امریکہ نے بھی ان طیاروں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکس طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کا حکم دے دیا۔ جس کے کچھ دیر بعد ہی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے ہنگامی حکم نامہ جاری کر دیا۔

واشنگٹن میں فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ کا بھی یہ کہنا تھا کہ حادثہ کیوں اور کن حالات میں ہوا اس پر غور کیا جا رہا ہے۔

امریکی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حادثے کے مقام سے جمع شواہد اور سیٹلائٹ سے حاصل ڈیٹا کی روشنی میں طیارے گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

امریکی کی جانب سے پابندی ایتھوپیا میں بوئنگ 737 میکس طیارے کو حادثے کے بعد لگائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں کینیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 157 افراد ہلاک

ایتھوپیا میں بوئنگ 737 میکس طیارہ گرنے سے تمام 157 مسافر ہلاک ہو گئے تھے جب کہ گزشتہ سال اکتوبر میں اسی ماڈل کا طیارہ انڈونیشیا میں حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں 189 مسافر ہلاک ہوئے تھے۔

گزشتہ 5 ماہ میں بوئنگ 737 میکس طیارے کو پیش آنے والا یہ دوسرا حادثہ تھا۔ جس کے بعد یورپ کے بیشتر ممالک میں میکس طیارے گراؤنڈ کر دیے گئے۔

ایتھوپیا میں طیارے حادثے کے فوری بعد ہی چین نے بوئنگ 737 میکس طیارے گراؤنڈ کر دیے تھے اور گزشتہ 5 ماہ میں ہونے والے دونوں حادثات میں مماثلت کے سبب چین نے میکس طیارے گراؤنڈ کیے اور تحقیقات مکمل ہونے تک طیارے گراؤنڈ رکھنے کا اعلان کیا۔

بھارت کی جانب سے بھی میکس طیاروں کی اڑان پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جب کہ بھارت نے میکس طیاروں کو اپنی فضائی حدود بھی استعمال کرنے سے منع کر دیا ہے۔

اتھوپیا ائرلائن کا بوئنگ 737 میکس طیارہ کریش ہونے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے امریکہ کی تحقیقاتی ٹیم نے ایتھوپیا جانے کا اعلان کیا تھا جب کہ امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے 4 اہلکاروں نے بھی مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔


متعلقہ خبریں