پی ایس ایل ایلیمینیٹر: اسلام آباد کامیاب، کراچی ٹورنامنٹ سے باہر


1

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کے پہلے ایلیمینیٹرمیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو چار وکٹوں سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں درست ثابت ہوا۔

کراچی کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کا انتہائی جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ اوپنر کولن منرو نے 11 گیندوں پر 32 رنز کی اننگز کھیلی تاہم پھر وہ آؤٹ ہوگئے۔

ان کے علاوہ بابر اعظم 42، لیونگ اسٹون 30 اور کولن انگرام 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

16ویں اوور میں کراچی کنگز کے 139 رنز بنالیے تھے جبکہ اس کی صرف تین ہی وکٹیں گری تھیں تاہم اختتامی اوورز میں پے در پے وکٹیں گرنے کے باعث کنگز بڑا ہدف دینے میں ناکام رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد موسیٰ نے تین، فہیم اشرف نے دوجبکہ شاداب خان اور رومان رئیس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف آخری اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جہاں اس کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا۔ اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔

یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیلپورٹ 38، ایلکس ہیلز 41 جبکہ حسین طلعت 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آصف علی (24) اور فہیم اشرف (17) کے درمیان جارحانہ شراکت نے بھی اسلام آباد کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

کراچی کی جانب سے عامر یامین اور عمر خان نے دو، دو جبکہ محمد عامر اور عثمان شنواری نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین لوٹایا۔

پشاور زلمی اور اسلام آباد یونئیٹڈ کے درمیان فائنل کے لیے مقابلہ کل ہوگا۔


متعلقہ خبریں

تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2