وزیراعظم عمران خان کی سیلری سلپ

عمران خان کی سیلری سلپ



اسلام آباد:نئے پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ کم۔ اوروزرا کی زیادہ ہے۔ وزیراعظم کی سیلری سلپ نے اس راز سے پردہ اٹھا دیاہے۔ 

ہم نیوز کو حاصل ہونے والی سیلری سلپ کے مطابق وزیراعظم کی مجموعی تنخواہ ایک لاکھ چھیانوے ہزار  ہے اور وزراڑھائی لاکھ روپے تک لے رہے ہیں ۔ صدر مملکت کی تنخواہ سات لاکھ سے زائد ہے۔ 

سیلری سلپ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی بنیادی تنخواہ تو  ایک لاکھ سات ہزار دو سو اسی روپے ہے۔تاہم مختلف الاؤنسز سمیت مجموعی طور پر 2لاکھ 1 ہزار 574 روپے بنتی ہے۔ 

وزیراعظم کی تنخواہ پر چار ہزار پانچ سو پچانوے روپے ٹیکس  بھی کٹتا ہے ۔حیرانی کی بات یہ ہے کہ وزیراعظم کے ماتحت کام کرنے والے وزرا کی تنخواہیں ان سے زیادہ ہیں۔ ہم نیوز کو دستیاب معلومات کے مطابق وزرا کی تںخواہ اڑھائی لاکھ روپے  ہے ۔ صدر مملکت  بھی تنخواہ کی مد میں سات لاکھ  روپے لے رہے ہیں ۔

چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ ایک لاکھ سولہ ہزار اور ڈپیٹی چیئرمین کی ایک لاکھ چھ ہزار روپے ہے۔ ایک سینیٹر مجموعی تنخواہ کی مد میں چھہتر ہزار روپے  لے رہاہے۔

تںخواہوں کی بات کی جائے تو اس فہرست میں وزیراعلیٰ پنجاب بھی پیچھے نہیں ۔ ان کی  بنیادی تنخواہ ساڑھے تین لاکھ روپے ماہانہ ہے  ۔

صوبائی وزرا کی تنخواہ ایک لاکھ پچاسی ہزار  اور اسپیکر کی ایک لاکھ پچھتر ہزار کر دی گئی ہے ۔۔ ڈپٹی اسپیکر ایک لاکھ پیسنٹھ ہزار روپے تنخواہ لے رہے ہیں ۔

گزشتہ روز  ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل چند گھنٹوں میں ہی متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم عمران خان پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہیں بڑھنے پر مایوس

یہ بھی پڑھیے:ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور

بل کی منظوری کے بعد ایم پی اے کی تنخواہ اور مراعات 83 ہزار سے بڑھ کر دو لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ بنیادی تنخواہ 18 ہزار سے 80 ہزار اور ڈیلی الاؤنس ایک ہزار سے چار ہزار ہو گیا۔

رکن پنجاب اسمبلی کو اب ہاؤس رینٹ 29 ہزار کے بجائے 50 ہزار ملے گا، یوٹیلٹی الاؤنس 14 ہزار اضافے سے 20 ہزار، اکاموڈیشن الاؤنس 1500 سے 3000، دفتری تزئین و آرائش کا خرچہ دس سے 15 ہزار ہو گیا۔

مہمانداری کا ماہانہ الاؤنس دس ہزار سے 20 ہزار کر دیا گیا ہے جبکہ ٹریول الاؤنس ووچرز سالانہ ایک لاکھ 20 ہزار کے بجائے تین لاکھ کر دئیے گئے۔


متعلقہ خبریں