سندھ میں ہورہی سازشوں کو ناکام بنائیں گے،بلاول بھٹو زرداری


کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن میں بدترین دھندلی کے باجود حکومت ہم سے سندھ نہیں چھین سکی۔ اب سندھ کی جمہوریت کے خلاف سازش کی جارہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اب انسان بننا چاہیے۔ ہم نے ہمیشہ سندھ میں ہونے والی غیر جمہوری سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی سندھ اسمبلی آمد،اپوزیشن کا اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان 

انہوں نے کہا کہ اگر ناانصافی ہورہی ہے تو ہونے دو ہم اس کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو کام کرنا چایئے۔ اس وقت سندھ میں سازشیں ہورہی ہیں لیکن ہم اس کا مقابلہ کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پودا لگا کر سرسبزسندھ مہم کا افتتاح کیا اورشہید بینظیربھٹو پارک کلفٹن میں پودا لگایا۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ، صوبائی وزیربلدیات اور صدرپی پی پی سندھ بھی ہمراہ ہیں۔

کچھ روز قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ جنرل عمر کی اولاد کیسے غیرت پر لیکچر دے سکتی ہے۔ کابینہ خود ایک پیچ پر نہیں ہے۔

بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا تھا کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے پارلیمنٹ میں میری تقریر کو ملک دشمن قرار دیا جب کہ وزیر خارجہ میری تقریر کے ساتھ مکمل طور پر متفق تھے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ میری تقریر پر کابینہ کے ہی متفق نہ ہونے سے ثابت ہوا کہ کابینہ خود ایک پیج پر نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں