کراچی: پی ایس ایل میچز میں فلمی ستارے بھی موجود


پاکستانی شو بز انڈسٹری کی چمک دمک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی اپنا رنگ جما رہی ہے اور کئی نامور شخصیات نیشنل اسٹیڈیم کا رخ کررہی ہیں جبکہ بہت سے اسٹارز پی ایس ایل کی ٹیموں کے برینڈ امبیسڈر بھی بنے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹی وی اینکر ماریہ میمن اور مدیحہ نقوی نے نیشنل اسٹیڈیم  میں ایک ساتھ میچ دیکھا، دونوں میچ میں پاکستانی پرچم کے ساتھ  کرکٹ کو سپورٹ کررہی تھیں۔

پشتو گلوکارہ گل پانرہ اس پی ایس ایل میں پشاور زلمی برینڈ امبیسڈر ہیں اور گراؤنڈ میں موجود ہوتی ہیں۔

اداکارہ سونیا حسین نے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کی جیت پر جشن منایا جبکہ مایا علی اور شہریار منور بھی اسٹیڈیم میں میچز سے لطف اندوز ہوئے۔

اداکارہ کبریٰ خان، احمد علی بٹ اور فاطمہ خان بھی ایک ساتھ نظر آئے۔ زارا نور عباس اپنی آنے والی فلم کے ساتھی اداکار شہریار منور اور شہباز شگری کے ساتھ اسٹیڈیم پہنچیں جبکہ عائشہ عمر اور انوشے اشرف بھی میچ سے لطف اندوز ہوتے نظر آئیں۔

ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کی بہت زیادہ خوشی ہے، ہمیں اس طرح کے مقابلے دیکھنے کو کم ہی ملتے ہیں۔

ادھر ادکارہ میرا نے اپنی آنے والی نئی فلم کی پروموشن کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کا انتخاب کیا۔ وہ ساتھی اداکاروں آمنہ الیاس اور علی کاظمی کے ساتھ  اپنی اپنی فلم ’باجی‘ کی تشہیر کرتی نظر آئیں۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2