وزیراعظم عمران خان کا اگلا پی ایس ایل پاکستان میں کرانے کا اعلان


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا پورا اگلا ایڈیشن پاکستان میں ہی کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں نئی ویزاپالیسی کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملکی اداروں نے دہشتگردی کا مقابلہ کرکے اسے شکست دی اور ملک کو پرامن بنایا۔ ’میں امید رکھ رہا ہوں، بلکہ امید نہیں، اگلا پوراپی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔‘

پاکستان سپرلیگ کا آغاز 2016 میں ہوا تھا جس کا مقصد عالمی کرکٹ کو پاکستان واپس لانا اور ٹی ٹوئنٹی کا فروغ تھا۔

پی ایس ایل فور میں سب سے زیادہ آٹھ میچز پاکستان کے حصے میں آئے جبکہ دیگر میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے لیے پاکستان آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کو ریلوکٹے اور پھٹیچیر قراردیا تھا جس پر ان پر سوشل میڈیا صارفین اور مختلف سیاسی جماعتوں نے شدید تنقید کی تھی تاہم بھی ان کا مؤقف یہی تھا کہ ہماری حکومت آئی تو پی ایس ایل کا انعقاد پاکستان میں ہوگا اور اس میں دنیا کے بہترین کھلاڑی شرکت کریں گے۔

2009 میں لاہور میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد دیگر ٹیموں اور کھلاڑیوں نے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کردیا تھا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ملک میں عالمی کرکٹ کی واپسی کے لیے سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں زمبابوے، سری لنکا اور ورلڈالیون کی ٹیمیں پاکستان میں کرکٹ کھیل کر یہ ثابت کرچکی ہیں کہ ملک میں ایک بار پھر کرکٹ کے لیے سازگار ماحول بن چکا ہے۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2