شائقین کی فوجی کیپ پہن کر فائنل دیکھنے کی خواہش، ڈی جی آئی ایس پی آر کا ردعمل

شائقین کی فوجی کیپ پہن کر فائنل دیکھنے کی خواہش، ڈی جی آئی ایس پی آر کا ردعمل | ہم نیوز

فائل فوٹو


راولپنڈی: ڈی جی انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خواہش ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پاک فوج کی کیپ اور شرٹس پہن کر آئیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج آپ کی محبت اور حمایت کی معترف ہے تاہم کھیل سیاست سے بالاتر ہوتے ہیں اور ہمارا یہ رشتہ اس طرح کے اظہار سے مبرا ہے۔

انہوں نے شائقین کو روشنیوں کے شہر میں کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا مشورہ بھی دیا۔

خیال رہے کہ یہ بیان سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کی جانب سے پی ایس ایل فائنل کے دوران فوجی کیپ اور شرت پہننے کی خواہش کے بعدسامنے آیا ہے۔

بھارتی کھلاڑیوں نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں فوجی ٹوپیاں پہن کر جینٹلمین گیم کو سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کی تھی اس کے باوجود بھی اسے کینگروز کے ہاتھوں 32 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: پی سی بی چیئرمین کا بھارتی ٹیم کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

بھارتی کھلاڑیوں کی اس حرکت کی سوشل میڈیا میڈیا پر بھرپور تنقید کی گئی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی آئی سی سی سے بھارتی ٹیم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر اور انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی کے ساتھ ناروا رویہ پر کارروائی کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سختی سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، بھارت نے دو مرتبہ ایسا (فوج کیپ پہننا) کیا ہے۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2