نیوزی لینڈ دہشتگرد حملے پرکھلاڑیوں کا ردعمل

نیوزی لینڈ دہشتگرد حملے پرکھلاڑیوں کا ردعمل

فائل فوٹو


اسلام آباد: نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشتگرد حملے میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محفوظ رہے ہیں جس پر بین الاقوامی کرکٹرز کی طرف سے دعائیہ پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشفق الرحیم نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے  اللہ کا شکر ہے کہ کرائسٹ چرچ کی مسجد میں فائرنگ کے دوران ہم محفوظ رہے، ہم بہت خوش قسمت ہیں اور دوبارہ اس طرح کی واقعہ دیکھنا نہیں چاہتے۔

بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال نے بھی اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ پوری ٹیم حملے میں محفوظ رہی، خوفناک تجربہ تھا، برائے مہربانی ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

شاہد خان آفریدی نے ٹویٹ کیا کہ نیوزی لینڈ محفوظ ترین، پر امن اور یہاں کے لوگ کافی دوستانہ ہیں۔ دنیا کو ملک کر نفرت کا مقابلہ کرنا چاہیے، دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ اللہ ہلاک شدگان پر رحمت فرمائے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ حملے کی ویڈیو دیکھ کر میں حیران رہ گیا کیا ہم اپنی عبادت گاہوں میں بھی محفوظ نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ: دو مساجد پر فائرنگ، 40 افراد جاں بحق

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمار سنگا کارا نے ٹویٹ کیا ہے کہ میری دعائیں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جن کے عزیز نیوزی لینڈ کے دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہوئے دعا ہے کہ اللہ زخمیوں کو جلد صحت دے۔

یا دہے کہ


متعلقہ خبریں