نیوزی لینڈ کے مسلمان رگبی پلئیر کامساجدپر حملے کے بعد بیان


نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے رگبی کے کھلاڑی سونی بل ولیمز نےاپنے  ملک میں مسلمانوں پر ہونے والے حملے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کیاہے۔

سونی بل ولیمز وڈیو پیغام میں انتہائی پریشان اور آبدیدہ دکھائی دے رہے ہیں۔ وہ اپنے وڈیو پیغام میں کہہ رہے ہیں کہ آج نیوزی لینڈ میں جو واقعہ پیش آیاہے اور اس واقعے کے نتیجے میں متاثرین پر جو بیتی ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔ مجھے یقین ہے کہ اس واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد جنت میں ہونگے۔ اس واقعے میں متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا گو ہوں۔

یہ بھی پڑھیے:نیوزی لینڈ: دو مساجد پر فائرنگ، جاں بحق افراد کی تعداد 49 ہوگئی

یہ بھی پڑھیے:نیوزی لینڈ دہشتگرد حملے پرکھلاڑیوں کا ردعمل

یہ بھی پڑھیے:وزیراعظم اور اپوزیشن رہنمائوں کی نیوزی لینڈ حملے کی مذمت

نیوزی لینڈ میں نامعلوم  مسلح شخص  نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد د میں موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اس دہشتگرد حملے میں کم ازکم 49 افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ حملے میں 40افراد کی جان چلی گئی ہے۔  زخمی ہونے والوں میں 25  افرادکی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ مساجدپرفائرنگ  دہشت گردی ہے ۔ اس حملے کی تحقیقات جاری ہیں،پولیس زیرحراست افرادسےتحقیقات کررہی ہے۔دہشت گردی کےلیےنیوزی لینڈکوچناگیا
پوری کوشش ہےشہریوں کومکمل تحفظ دیں۔ذمہ داروں کوقانون کےکٹہرےمیں لایا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کی ہدایات پرعمل کریں۔ انہوں نے کہاپولیس پوری طرح متحرک ہے۔زیرحراست افراد کی کار میں بارودی مواد نصب تھا۔ہماری ایجنسیاں معاملے کودیکھ رہی ہیں۔حملے کےتمام پہلوؤں کاجائزہ لیاجائےگا۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ایک اسٹریلوی شہری کو اس واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ پولیس کے کمشنر مائیک بش نے کہا ہے کہ 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں