بلاول بھٹو کو نیب کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا،ترجمان

سلیکٹڈ وزیر اعظم ظلم کر کے بھاگ جاتے ہیں، بلاول بھٹو

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ترجمان چیئرمن پی پی پی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرکی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ چیرمن پی پی بلاول بھٹو کو نیب کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ ٹی وی چینلز پر چیئرمن بلاول بھٹو کے نیب نوٹسز کے حوالے سے چلنے والی خبریں غلط ہیں۔ اگر نیب سے کوئی نوٹس موصول ہوا تو ہم خود میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ متعدد ٹی وی چینلز پر یہ خبر چلائی گئی کہ جعلی بنک اکاونٹس کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔  نیب راولپنڈی نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو 20 مارچ کو طلب کر لیاہے۔
آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو 20مارچ کو نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیاہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمبائن انویسٹیگیشن ٹیم نے سوالنامہ تیار کر لیاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے لیے لگ بھگ 100سوالات پر مشتمل سوالنامہ تیارکیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیے:نیب نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو 20مارچ کو طلب کرلیا

واضح رہے کہ آج بینکنگ کورٹ کراچی  نے بھی جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کو کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے کی نیب کی درخواست منظور کرلی ہے۔

عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں بھی واپس لے لیں۔عدالت کی طرف سے تمام ملزمان کی زر ضمانت بھی خارج کرنے کا حکم بھی دیاگیا۔

یہ بھی پڑھیے:جعلی بینک اکاؤنٹس کیس راولپنڈی منتقل، ملزمان کی ضمانتیں منسوخ

یاد رہے کہ رواں برس جنوری میں  چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنا دی تھی۔

اس حوالے سے جنوری کے دوسرے ہفتے میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کو ٹیم کا سربراہ مقرر کیا گیا۔


متعلقہ خبریں