سی ڈی اے ملازمین کے بچوں کے لیے نجی اسکولوں میں فیس پر 50 فیصد رعایت

سی ڈی اے ملازمین کے بچوں کے لیے نجی اسکولوں میں فیس پر 50 فیصد رعایت

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: سی ڈی اے ملازمین کے بچے 50 فیصد رعایت پر نجی اداروں میں پڑھیں گے۔ سیکرٹری بورڈ سی ڈی اے نے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ سے متعلقہ نجی اداروں کی فہرست طلب کر لی۔

وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے ملازمین کے لیے نجی اسکولوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کو موصول سیکریٹری بورڈ کی جانب سے جاری مراسلے کی کاپی کے مطابق سی ڈی اے ملازمین کے بچے 50 فیصد رعایت پر نجی اداروں میں پڑھیں گے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ سے نجی تعلیمی اداروں کی فہرست طلب کر لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب مں 50 ہزار اسکولوں کو 793 ملین روپے جاری

مراسلے کے تحت سی ڈی اے کے ساتھ معاہدہ کرنے والے اسکولوں کی فہرست کا جائزہ لیا جائے گا۔  معاہدے کے تحت تعلیمی اداروں میں سی ڈی اے ملازمین کا پانچ فیصد کوٹہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق نجی اسکول سی ڈی اے ملازمین کے بچوں کا کوٹہ رکھنے کے پابند ہیں۔ سی ڈی اے ملازمین کے بچوں کو داخلے میں 50 فی صد رعایت بھی دی جائے جائے گی۔  تمام تر تفصیلات مینجمنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ سے جلد از جلد طلب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں