آزاد کشمیر: بھارتی پائلٹ کو پکڑنے والوں میں دس دس ہزار روپے کے چیک تقسیم

آزاد کشمیر: بھارتی پائلٹ کو پکڑنے والوں میں دس دس ہزار روپے کے چیک تقسیم

مظفر آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھارتی پائلٹ کو پکڑنے والوں کو دس دس ہزار روپے انعام میں دیئے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر رہنے والے کشمیریوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ نریندر مودی کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں۔

وزیراعظم نے ایک لاکھ روپے تقسیم کیے اور دس افراد کو دس دس ہزار روپے کے چیک دیئے۔ راجہ فارق حیدر نے انعامی چیک ایل او سی پر دورہ کے موقع پر تقسیم کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ونگ کمانڈر ابھی نندن بھارتی حکام کے حوالے

واضح رہے گزشتہ ماہ کے آخر میں  بھارتی جنگی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پاکستانی فضائیہ نے دو بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے اور ایک پائلٹ ابھی نندن کو زندہ گرفتار کر لیا تھا۔

بعد ازاں پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا تھا اور بھارتی پائلٹ نے پاکستانی افواج کے اچھے رویے کی بہت تعریف کی تھی تاہم بھارت جاتے ہی وہ اپنے بیان سے مکر گیا تھا۔

ابھی نندن نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان میں دوران حراست ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن نے پاکستان سے رہائی کے بعد بھارت پہنچتے ہی بھارتی فضائیہ کے سربراہان سے ملاقات کی تھی۔

ابھی نندن نے کہا تھا کہ اُسے پاکستان کے حساس ادارے کےکپاس رکھا گیا تھا جہاں اسے دوران حراست ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی پائلٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مجھ سے معلومات حاصل کرنے کے لیے ذہنی ٹارچر کا نشانہ بنایا گیا اور بھارتی حکام کے حوالے کرنے میں تاخیر بھی اسی دباؤ کا نتیجہ تھی۔


متعلقہ خبریں