تمغہ امتیاز کےاعلان پر لوگوں کی تنقید سے پریشان نہیں،مہوش حیات


اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ تمغہ امتیاز ملنے کےاعلان پر لوگوں کی تنقید سے پریشان نہیں۔

انہوں نے ہم نیوز کے مارننگ شو ‘صبح سے آگے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  تنقید سے اور مضبوط ہوگئی ہوں۔ تنقید سے انسان کو پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمغہ امتیاز ملنا میرے لیے ایک بہت بڑی بات ہے۔ میں اتنی خوش ہوں کے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: سول اعزاز کیلئے 127 شخصیات نامزد

اداکارہ کا کہنا تھا کہ  وہ یہ ایوارڈ ان تمام افراد کے ساتھ شئیر کریں گی جو ان کی کامیابی کا حصہ ہیں۔ یہ ایوارڈ بتا رہا ہے کہ میں آج تک جتنا کام کیا وہ درست تھا۔ آج لوگوں  نے سنیما گھروں کا دوبارہ رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مجھ پر تنقید کرنے والوں سے زیادہ تعداد مجھے مبارکباد دینے والوں کی ہے۔ ہمارے لوگ کسی کو بھی جج کرنے میں بہت جلدی کرتے ہیں۔ دراصل ایسے لوگوں کو تمغہ امتیاز کے بارے میں تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ایک اداکارہ ہوں ضروری نہیں کے سب کو میرا کام پسند آئے۔

مہوش حیات نے شو میں اپنی آنے والی نئی فلم ‘چھلاوا’ سے متعلق دل چسپ باتیں کیں۔  ہم فلمز نے چھلاوا کا پوسٹر بھی ریلیز کر دیا ہے۔ اس فلم کے پروڈیوسر و ڈائریکٹر وجاہت روف ہیں۔


متعلقہ خبریں