نیوزی لینڈ حملہ، شوٹر واقعے کی لائیو اسٹریمنگ کرتا رہا



کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کی تاریخ میں 15 مارچ کا دن سیاہ ترین ثابت ہوا جہاں جدید ہتھیاروں سے لیس مسلح حملہ آور نے مسجدِ نوراور مسجد لنٹن میں داخل ہو کر نمازیوں پر فائرنگ شروع کر دی۔

مقامی میڈیا کے مطابق کالی وردی میں ملبوس اور جسم کے ساتھ گولیوں سے بھرے میگزین باندھے ہوئے دہشتگرد نے مسجد میں داخل ہوتے ہی مشین گن سے نمازیوں کونشانہ بنایا۔

حملہ آور جدید اسلحے کے ساتھ پیٹرول بموں سے بھری گاڑی کے ساتھ حملے کی جگہ پر پہنچا۔

دہشتگرد کے حملے کے دوران ہیلمٹ میں لگے کیمرے سے واقعہ کی لائیو اسٹریمنگ کی۔

کیوی میڈٰیا کے مطابق مسجد میں تین منٹ تک اندھا دھند فائرنگ کرنے کے بعد دہشت گرد مرکزی دروازے سے باہر نکلا جہاں اس نے گاڑیوں پر بھی فائرنگ کی۔

مقامی میڈیا کو عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آور نے فائرنگ کے دوران سات بارمیگزین لوڈ کیا اور معصوم لوگوں پر فائرنگ کی۔

دہشتگردی کے واقعہ کے بعد آسٹریلوی وزیراعظم نے اس بات کی تصدیق کی ہے حراست میں لیے گئے افراد میں ایک آسٹریلوی شہری بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں دہشتگرد حملے کے نیتجے میں 49 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں