پاکستان کا  بھارت کو ماحولیاتی دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ

پاکستان: اہم ممالک میں سفرا کی تقرریاں و تبادلے

فوٹو: فائل


نئی دہلی: پاکستان نے اقوام متحدہ سے بھارت کو ماحولیاتی دہشت گرد قرار دیئے جانے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ ماحولیات  میں ڈوزیئر پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ماحولیاتی دہشت گرد قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک ماہ میں بھارت کے آٹھ جنگی طیارے تباہ ہوئے

عالمی ادارہ ماحولیات میں مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے ڈوزئیر جمع کرایا۔

جس میں تحریر کیا گیا ہے کہ 26 فروری کو بھارتی فضائیہ نے پے لوڈ پاکستانی جنگلات پر گرانے کی شرمناک حرکت کی اور اسٹرائیک کے نام پر درختوں کو نقصان پہنچا کر ماحولیاتی دہشت گردی کا مرتکب ہوا۔

ڈوزیئر میں یہ بھی تحریر ہے کہ بھارت نے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائیں، مسودے میں بھارت کو ماحولیاتی دشت گرد قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان ماحولیات کے تحفظ میں سنجیدہ ہے۔

واضح رہے گزشتہ ماہ کے اواخر میں پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔

رات کے اندھیرے میں چوروں کی طرح کسی کے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنے والے بھارتی طیارے واپسی بھاگتے ہوئے اپنا پے لوڈ پاکستانی علاقے میں ہی گرا گئے تھے جس سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم کئی درختوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی۔

انہوں نے لکھا تھا کہ پاک فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اپنے جیٹ طیاروں کی فوری اور بروقت پراوازیں کیں جس کے بعد بھارتی طیارے واپس بھاگ گئے۔

واضح رہے پاکستان نے دوبارہ بھارت کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے اور ایک بھارتی پائلٹ کو زندہ گرفتار بھی کیا تھا تاہم بعد میں جذبہ خیر سگالی کے تحت اسے چھوڑ دیا گیا لیکن بھارتی رویہ اب بھی اشتعال انگیز ہی ہے۔


متعلقہ خبریں