سانحہ کرائسٹ چرچ : شہدا کی تعداد 50 ہوگئی

سانحہ کرائسٹ چرچ: پاکستانی شہدا کی تعداد 9 ہوگئی

نیوزی لینڈ: کرائسٹ چرچ حملے کا ایک اور زخمی دار فانی سے کوچ کرگیا۔ دو مساجد پر کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔

پانچ ہتھیاروں کے ساتھ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے دو مساجد کا رخ کرنے والے  مسلمانوں پرگزشتہ روز سفید فام نسل پرست دہشت گرد نے اندھا دھند فائرنگ کردی تھی۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق آج جب دہشت گرد 28 سالہ برینٹن ٹیرینٹ کو عدالت میں پیش کیا گیا تو وہ بیٹھا ہوا طنزاً مسکراتا رہا۔ خبررساں ادارے کے مطابق اس پر بے حسی طاری تھی۔

سانحہ کرائسٹ چرچ پر پوری دنیا سوگوار ہے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی و یکجہتی کیا جارہا ہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی باپ بیٹا سمیت 49 افراد شہید ہوگئے تھے۔ زخمیوں کی تعداد 47 ہے جن میں سے گیارہ کی حالت تشویشناک ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم اپنا دورہ نیوزی لینڈ ختم کرکے ڈھاکہ کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم گزشتہ روز کرائسٹ چرچ فائرنگ کے واقعہ میں بال بال بچی تھی ۔

بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کرائسٹ چرچ میں آج شروع ہونا تھا لیکن فائرنگ کے اندوہناک سانحہ کی وجہ سے اسے منسوخ کردیا گیا۔


متعلقہ خبریں