چنیوٹ میں5 افراد کے قتل پر وزیراعلیٰ کانوٹس


چنیوٹ: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چنیوٹ میں 5 افراد کے قتل پر نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

عثمان بزدار نے آر پی او فیصل آباد کو حکم دیا ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کر کے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

یاد رہے کہ ہفتے کی صبح  چنیوٹ کے تھانہ سٹی کی حدود میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کا قتل ہوا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اعجاز علی نے 3 بچوں اور بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی تھی۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ محمد اعجاز نے 32 سالہ بیوی روبینہ,5 سالہ بیٹا ابوبکر,4 سالہ تحریم اور 3 سالہ مرتضین کو سینہ پر گولیاں مار کر قتل کیا۔

اندوہناک واقعے کے بعد ڈی پی او انور کھیتران کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ثبوت و شواہد اکٹھے کر لیے ہیں

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ہفے کی علی الصبح 5 فائروں کی آواز سنی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں