ایان علی کیس: ضامن اور گواہ پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری ہوں گے، عدالت

ایان علی کیس: ضامن اور گواہ پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری ہوں گے، عدالت

فائل فوٹو


راولپنڈی: پاکستان کی ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس میں عدالت نے آئندہ سماعت پر ضامن اور گواہان کو پیش ہونے حکم دیا ہے۔

راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں آج جج راجہ غضنفرعلی خان نے بطور ڈیوٹی جج کیس کے سماعت کی۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر کسٹم، مقدمہ کے گواہان اور دونوں ضامن عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ضامن اور گواہان پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماڈل گرل ایان علی اشتہاری قرار، وارنٹ جاری

ایان علی کا وارنٹ گرفتاری کیخلاف لاہورہائی کورٹ سے رجوع

یاد رہے کہ کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے پانچ بار وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں۔ 9 مارچ 2019 کو عدالت نے ملزمہ کو اشتہاری بھی قرار دیا تھا۔

ایان علی نے 12 مارچ 2019 کو وارنٹ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا لیکن عدالت نے درخواست مسترد کردی ہے۔

گزشتہ سماعت پرراولپنڈی کی کسٹم عدالت نے اپنے حکمنامے میں لکھا کہ مجسٹریٹ ملزمہ کے فلیٹ کو فروخت کرنے سے روکنے کیلئے متعلقہ محکموں کو پابند کرے۔ عدالت نے ملزمہ کے اثاثہ جات ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کیے تھے۔

یاد رہے کہ ماڈل گرل ایان علی کو کرنسی اسمگلنگ کیس میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ  5 لاکھ سے زائد امریکی ڈالرز دبئی منتقل کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ ملزمہ کو پکڑنے والے کسٹم آفیسر کو قتل کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں