پنجاب: محکمہ اسکولز ایجوکیشن کو ڈیجیٹل کر دیا گیا

March 16, 2019

لاہور: پنجاب میں محکمہ اسکولز ایجوکیشن کو ڈیجیٹل کردیا گیا ہے جس کا مراسلہ تمام تمام ایڈیشنل ایجوکیشن افسران(اے ای اوز) کو بھجوا دیا گیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن ی طرف سے جاری مراسلے میں تمام ایڈیشنل ایجوکیشن افسران کو روزانہ کی بنیاد پراسکول کو وزٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

اے ای او اپنے دورے کی تفصیلات ہر ماہ متعلقہ ڈی ای او کو جمع کرائے گا۔ اے ای او ہر روز ایک اسکول وزٹ کرے گا اور صبح 8:30 سے 2:30 تک سکول میں موجود رہے گا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ہدایت کی ہے کہ ہر اے ای او 8:30 پر سکول اسملبی میں حاضر ہوگا اور ٹیچرزاور سٹوڈنٹ کی تصاویر ڈی ای او کو بھیجے گا۔

تمام اے ای او اور ڈی ای او اپنے سکولز میں ڈیوٹی دیں گے اور 4 بجے کے بعد اپنے آفس میں بیٹھ کر تمام ڈاک مکمل کریں گئے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے مراسلے میں واضح ہدایت دی ہے کہ چھٹی کا کوئی عذر قابل قبول نہیں ہو گا، تمام متعلقہ ہدایت پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ عمل نہ کرنے صورت میں سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گئی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز