یورپ کے اندر اسلامو فوبیا دکھائی دے رہا ہے، شاہ محمود قریشی


ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یورپ کے اندر اسلامو فوبیا دکھائی دے رہا ہے۔ ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں۔ نیوزی لینڈ واقعہ افسوسناک ہے۔

شاہ محمود قریشی نے سانحہ نیوزی لینڈ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، دہشت گردی کا واقعہ افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو میڈیکل سہولیات اچھی مل رہی ہیں جب کہ 9 کے قریب پاکستانی اس واقعہ میں گمشدہ ہیں۔ زخمیوں کی لسٹ میں صرف ایک پاکستانی کی شناخت ہوئی ہے تاہم شہید ہونے والے تمام پاکستانیوں کی شناخت ہو گئی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ میری فارن سیکرٹری ہائی کمشن سے بات ہوئی ہے اور ان سے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ حملے میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ سے رابطہ کریں۔ اس سانحہ کا درد پوری قوم محسوس کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس کمبخت نے یہ واقع کیا اس نے اپنے سر پر کیمرہ لگایا ہوا تھا کیونکہ دہشت گرد پوری قوم کو واقعہ دکھانا چاہتا تھا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیوزی لینڈ بہت پر امن ملک ہے اور ایسا واقعہ وہاں پر کبھی نہیں سنا۔

نیوزی لینڈ میں 4 دہشت گرد گرفتار ہو چکے ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، شاہ محمود قریشی

پاک بھارت تعلقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم لوگ جنگ نہیں امن چاہتے ہیں، اب 2 اپریل کو کرتار پور کے حوالے سے واہگہ بارڈر پر اگلی میٹنگ ہو گی تاہم 19 مئی تک مودی سرکار سے کوئی امید نہیں ہے کہ وہ کچھ بھی کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں سانحہ کرائسٹ چرچ، حملہ آور کون تھا؟

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے حوالے سے ہم نے کوششیں کی ہیں۔ یہ حساس معاملہ ہے اور اس حوالے سے ان کے خاندان سمیت دیگر افراد جو افواہیں پھیلا رہے ہیں ان سے گریز کرنا چاہیے۔

شوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے جہاں بہت فائدے ہیں وہاں اس کے نقصان بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ او ائی سی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بہت ٹھوس قرارداد پیش کی گئی ہے جب کہ بھارت دنیا کو یہ تاثر دے رہا ہے جو کشمیر میں ہو رہا ہے وہ دہشت گردی ہے۔


متعلقہ خبریں