ایف بی آر چھاپے نہیں مارے گا، چیئرمین

فائل فوٹو


کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریوینیو(ایف بی آر) کے چیئرمین جہانزیب خان نے کہا ہے کہ ادارہ  صنعکاروں اور تاجروں کے گھروں پر چھاپے نہیں مارے گا لیکن جن کو شو کاز نوٹس جاری ہو وہ اس پر رپورٹ کریں

چئیرمین ایف بی آر نے فیڈریشن ہاؤس کراچی کا دورہ کیا اور ایف پی سی سی آئی کے صدر دارو خان اچک زئی سمیت دیگر صنعتکاروں سے ملاقات بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کے مسائل کو حل کیا جائے گا،  ایف پی آر کسی صورت بزنس کمیونیٹی کو ہراساں نہیں کرے گا، ہمارے لئے ٹیکس ادا کرنے والے بہت اہم ہیں، کچھ ایسے لوگ ہیں اپنی استعطات سے کم ٹیکس بھی دے رہے ہیں۔

چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہماری زیادہ توجہ ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو نیٹ میں لانے پر ہے، ہمارے ٹیکس نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

جہانزیب خان نے فیڈریشن ہاؤس میں خطاب کے دوران کہا کہ بے نامی اکاونٹ کے ایک الگ سیکشن بنا رہے ہیں، اگر بے نامی اکاونٹس اگر سامنے آئیں تو اس کو ضبط کیا جائے گا، جو ایسے اکاونٹس رکھتے تھے اب ان کو اس کو کلئیر کرنا ہوگا ۔

ان کا کہنا تھا کہ  جو اِنکم ٹیکس گوشوارے کو دوبارہ جائزہ لینے کی اپیل کرے تو اس پر جرمانہ نہیں ہونا چایئے، ایف بی آر نے ایمسنٹی لینے والوں کی معلومات کو بہت محفوظ رکھا، ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا کا تحفظ کرنا ہمرا فرض ہے۔

چیئرمین نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کا معاملہ بھی اہم اور کسٹم نے بھی اس حوالے سے اہم اقدامات کئے ہیں، مسافروں کی معلومات بھی اب پہلے سے مل جایا کرے گی، چار سے پانچ گھنٹے پہلے معلومات ملنے سے مشکوک مسافر کی جانچ کی جاسکےگی، ایسے اقدامات سے کرنسی کی اسمگلنگ میں بھی کمی ہوئی ہے۔

ایف پی سی سی آئی صدر دارو خان اچک زئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی معیشت ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے، درآمدات کو کم کرنے کے اقدامات سے ٹیکس وصولی میں بھی کمی دیکھی گئی، مالی خسارے اور قرضوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں