پاک فوج نے بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا



راولپنڈی: پاک فوج نے بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کواڈ کاپٹر کو کنٹرول لائن کے سیکٹر رکھ چکری میں گرایا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر 150 میٹر تک پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا۔

اس سے قبل 2 جنوری کو بھی پاکستان پاک فوج نے ایک بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔ جس نے ستوال سیکٹر پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جب کہ اس سے ایک روز قبل بھی بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

واضح رہے ک بھارت کی جانب سے مسلسل پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ جس کا پاکستان نے بھی بھرپور جواب دیا ہے۔

26 فروری کو بھارت جیٹ طیاروں نے بھی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی اور پاکستان طیاروں کی اڑان پر اپنا پے لوڈ گرا کر بھاگ گئے تھے تاہم اگلے ہی روز ایک بار پھر بھارتی طیاروں کی جانب سے خلاف ورزی پر پاکستانی فوج نے دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے۔ جن میں سے ایک کا ملبہ مقبوضہ کشمیر اور دوسرے کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں دشمن کے دو طیارے مار گرائے۔

پاکستان نے بھارتی پائلٹ ابھی نند کو بھی گرفتار کر لیا تھا تاہم بعد ازاں اسے جذبہ خیر سگالی کے تحت واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت کے حوالے کر دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں