ڈیرن سیمی کی زلمی کے فین بچے سے ملاقات


کراچی: پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کینسر کے مرض سے بچ جانے والے اور زلمی ٹیم کے مداح حمزہ سے ملاقات کی ہے۔

حمزہ نے علاج کے دوران ڈیرن سیمی کی تصویر بناکراپ لوڈ کی تھی۔

بچے نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی جس میں حمزہ نے کہا تھا کہ ڈیرن سیمی سے ملنا میرا خواب ہے۔

ویڈیو دیکھ کر پشاور زلمی مینجمنٹ نے انہیں ڈیرن سیمی اور ٹیم سے ملاقات کے لیے مدعو کیا۔

ڈیرن سیمی نے حمزہ سے ملاقات کی اور گپ شپ لگائی۔  کامران اکمل، کرس جارڈن نے بھی حمزہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں حمزہ نے ڈیرن سیمی کو اپنے ہاتھ سے بنائی گئی تصویر بھی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیے:ڈیرن سیمی کی مزار قائد پر حاضری، ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ

یہ بھی پڑھیے:پاکستانیوں کیلئے میرے پاس پیار کے سوا کچھ نہیں، سیمی

پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ زندگی میں ہم سب کے مداح ہوتے ہیں، لیکن اگر کوئی بچہ مجھ سے متاثر ہے تو اس مطلب میں اچھا کام کررہا ہوں۔

حمزہ سے ملاقات کرنے والے کھلاڑیوں نے بچے کو دی گئی زلمی ٹیم کی شرٹ اور اور بلے پر اپنے دسخط بھی کیے۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2